اس سال ماہ رمضان میں لاک ڈاؤن کے سبب احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے روزے دار اپنے علاقے کی مساجد میں اعتکاف کا اہتمام کر رہے ہیں۔
میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی دو افراد اعتکاف میں بیٹھ کر مخصوص عبادتوں کے ساتھ ملک اور ملّت کی سلامتی اور كورونا وائرس جیسی اس مہلک وبا سے نجات کی دعا کر رہے ہیں۔
ملک میں لاک ڈاؤن نے جہاں عام زندگی كو متاثر کیا ہے وہیں ماہ رمضان میں بھی اس کی رونقیں کم ہی دیکھنے كو مل رہی ہے ۔خاص طور سے اس ماہ عبادت کے مهینے میں اعتکاف کے زریعے كورونا جیسی وبا سے حفاظت کی دعا کی جا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وبا کا ہمارے ملک سے خاتمہ کر دے ۔