ETV Bharat / state

عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی گنہگار ہے یوگی حکومت: تیواری

کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔

tiwari
تیواری
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 9:15 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری نے اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر عوام کے ساتھ وعدہ خلاف اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔

تیواری نے پیر کومیڈیا نمائندوں سے کہا کہ بی جے پی نے سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں جاری اپنے انتخابی منشور میں جتنے وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے میں اس نے کبھی کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ اس نے عوام کو گمراہ کر کے اس کے ساتھ دھوکہ دہی کیا ہے اور حکومت و وزیر اعلی جواب دہی سے لگاتار بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یوگی حکومت سے پانچ سوال سیریز کے تحت دوسرے دن مسٹر تیواری نے کہا کہ بی جے پی لگاتار جمہوریت کا مذاق اڑارہی ہے۔ دھوکہ، تاناچاہی، سنگ دلی کے ساتھ حکومت جس طرح اقتدار چلا رہی ہے وہ نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی آئینی ہے۔ حکومت نے ذاتی دشمنی کی آڑ میں جس طرح انسانی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کیا وہ معافی کے لائق نہیں ہے۔ خواتین کے خلاف ظلم، کسانوں کے ساتھ دھوکہ، نوجوانوں کو بے روزگاری کی مار جھیلنے کے لئے مجبور کرنا ریاست کو گمراہ کرنے کے ایجنڈے پر چلنے کے علاوہ اس حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہ بنکی: ضلع پنچایت صدر سمیت 57 اراکین کی حلف برداری

انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں کے ساتھ کیا وعدہ بی جے پی نے آج تک پورا نہیں کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی نے انتخابی منشور میں خود کے روزگار کے لئے 1 ہزار کروڑ روپئے کے اسٹارٹ اپ وینچر کیپٹل فنڈ کا قیام کیوں نہیں کیا۔ سنکلپ پتر میں 5سالوں میں 7لاکھ روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اسے پورا کیوں نہیں کیا گیا۔ منریگار ملازمین کو روزگار بخش تربیت دے کر ان کے ایڈجسمنٹ کے بڑے بڑے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ سنکلپ پتر میں ہر کھیت میں پانی پہنچانے کے لئے 20ہزار کوڑ روپئے کے وزیر اعلی زرعی سینچائی فنڈکا وعدہ تھا۔ بندیل کھنڈ کے قحط سالی سے متاثرہ علاقوں میں پانی پہنچانے کا وعدہ تھا۔ ندی جوڑو پروجکٹس کے تحت کین ،بیتوا ندیوں پر کام کرنے کا وعدہ تھا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے و فصل انسورنش اسکیم سے مستفید کرنے کا وعدے کے ساتھ طبی خدمات کے لئے سنکلپ پتر میں کئے گئے وعدوں کا بھی مذاق اڑایا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.