ETV Bharat / state

Pragatisheel Samajwadi Party on Asaduddin Owaisi: 'اسد الدین اویسی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے'

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی Pragatisheel Samajwadi Party کے ترجمان آر ایس یادو RS Yadav آج لکھنؤ میں اسدالدین اویسی سے ملاقات کرنے پہنچے، اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بات بن گئی تو اسد الدین اویسی کے ساتھ رہیں گے اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ Pragatisheel Samajwadi Party on Asaduddin Owaisi

author img

By

Published : Feb 8, 2022, 3:48 PM IST

Pragatisheel Samajwadi Party on Asaduddin Owaisi: 'اسد الدین اویسی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے'
Pragatisheel Samajwadi Party on Asaduddin Owaisi: 'اسد الدین اویسی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے'

اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتیں زور و شور کے ساتھ تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایسے میں جہاں مغربی اترپردیش میں اشتعال انگیز تقریروں اور نفرت پر مبنی بیان بازی کا دور جاری ہے، وہیں ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ میں سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ کی سیاست میں سرگرم ہیں۔

سلطان پور ضلع پرگتی شیل سماج وادی پارٹی Pragatisheel Samajwadi Party کے ترجمان آر ایس یادو آج لکھنؤ میں اسدالدین اویسی سے ملاقات کرنے پہنچے، اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بات بن گئی تو اسد الدین اویسی کے ساتھ رہیں گے اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اکھلیش غلط فہمی میں ہیں کہ 2022 اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections کے بعد ان کی حکومت بنے گی۔ موجودہ وقت میں سماجی عدم مساوات پسماندہ سماج نظریاتی لڑائی لڑ رہا ہے، موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ استحصال مسلم اور دلت سمیت یادوں کا کیا ہے اور یہ تمام سماج اب بیدار ہو چکے ہیں۔ یادو مسلم اور دلت سماج ذات پات، مذہب سے پرے آئین بچانے کی لڑائی لڑ رہے ہیں لیکن اکھلیش یادو ایسے لوگوں کو مسلسل نظرانداز کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ نتیجہ آنے کے بعد ان کو سمجھ میں آجائے گا کہ دلت پسماندہ کے مسائل کو کس قدر نظر انداز کیے اور کیوں ان کو شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسد الدین اویسی مسلمانوں کی بات کرتے ہیں اور کرنا ضروری بھی ہے چونکہ نام نہاد سیکولر رہنما مسلمان کی بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ مایاوتی بھی مسلمان کی بات کرنے سے ڈرتی ہیں اور بی جے پی مسلمانوں کے حقوق کا استحصال کرتی ہے اور اکھلیش یادو سی اے اے سے لیکر کسی بھی مسلم مسائل پر کھل کر سامنے نہیں آئے ہیں۔ Pragatisheel Samajwadi Party on Asaduddin Owaisi

انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے اور این آر سی مظاہرین پر سینکڑوں مقدمات درج ہیں، اس پر پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں نے خاموشی اختیار کی لیکن اسدالدین اویسی نے بے باکی کے ساتھ برسر اقتدار جماعت سے سوال پوچھا، یہی نہیں بلکہ اترپردیش میں کئی مختلف ریلیوں میں وہ حکومت سے سوال پوچھتے نظر ائے اور مسلمانوں کی آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ایک بڑی جماعت، ریاست کا ایک بڑا طبقہ اسد الدین اویسی کے ساتھ ہے اور امید ہے کہ بڑی تعداد میں ان کو کامیابی ملنے والی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یادو سماج بھی اسدالدین اویسی سے جڑ رہا ہے اور ان کے نظریات کی حمایت کر رہا ہے۔ Pragatisheel Samajwadi Party on Asaduddin Owaisi

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.