ETV Bharat / state

Pradhan Mantri Vandana Scheme پردھان منتری ماترووندنا اسکیم ترقیاتی منصوبے میں شامل - mmv scheme included in development plan

ضلع نوئیڈا کے ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر اور اسکیم کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہا کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کو ترقیاتی منصوبہ میں شامل کرنے پر اس اسکیم کا معائنہ وزیراعلیٰ کے دفتر سے نامزد نوڈل افسر کریں گے۔ Pradhan Mantri Matratva Vandana Scheme now included in the development plan

ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسراوراسکیم کے نوڈل آفیسرڈاکٹر بھارت بھوشن

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 10:42 AM IST

Updated : Jan 10, 2023, 11:54 AM IST

نوئیڈا: پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کوترقیاتی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کا دفتر اس اسکیم کے نفاذ کی براہ راست نگرانی کرے گا۔ فی الحال اس اسکیم کے تحت نوئیڈا ضلع میں 46815 خواتین کے نام درج ہیں۔ Pradhan Mantri Matratva Vandana Scheme now included in the development plan۔ ضلع کے ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر اور اسکیم کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہا کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کو ترقیاتی منصوبہ میں شامل کرنے پر اس اسکیم کا معائنہ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے نامزد نوڈل افسر کریں گے۔ یہ اسکیم ماں اور بچے کی غذائیت اور خوراک سے متعلق ہے، اس لیے اس پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ہر ماہ جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اس کی ترقی کی رپورٹ بھی پائیدار ترقی کے ہدف (SDG) کے تحت وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر فیڈ کی جائے گی۔ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور ماؤں کو پانچ ہزار روپے دیے جاتے ہیں، یہ رقم براہ راست فائدہ اٹھانے والے کے اکاؤنٹ میں بھیجی جاتی ہے۔ اسکیم سے مستعفید ہونے کے لیے عورت کی عمر 19 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ بچے کی ماں اگر سرکاری ملازم یا پرائیویٹ ملازم ہو تو اس اسکیم سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Pradhan Mantri Awas Yojana پردھان منتری آواس یوجنا کے نفاذ کیلئے رہنما خطوط جاری

کیوں کہ تنخواہ کے ساتھ زچگی کی چھٹی جیسے فوائد پہلے ہی سرکاری ملازمین کی سروس کنڈیشنز کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ جب کہ پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والی خواتین اگر کسی دوسرے قانون کے تحت زچگی کے فوائد حاصل کر رہی ہیں، تو وہ بھی اس اسکیم سے مستعفید نہیں ہو سکے گی۔ جبکہ آنگن واڑی کارکنان، آنگن واڑی معاونین اور آشا کارکنان اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسکیم کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہا کہ اسکیم کے تحت پہلی بار عورت حاملہ (زچگی) ہونے پر اس خاتون کو تین قسطوں میں پانچ ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔

Last Updated : Jan 10, 2023, 11:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.