مظفر نگر :ریاست اترپردیش کے مظفر نگر میں پردیش کانگریس کی جانب پد یاترا بھارت جوڑو یاترا کا انعقاد کیا گیا۔اس یاترا میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔کانگریس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ 2024 میں مرکز میں کانگریس کی قیادت میں حکومت بنے گی۔۔پد یاترا شہر کے مختلف راستو سے ہوتی ہوئی نکالی گئی یہ پدیاترا یاد رکھ کے دوران آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے گئے۔
کانگریس کے ضلع نایاب صدر سید منیر عالم نے کہا کہ گزشتہ سال 7 ستمبر کو پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا شروع کی تھی۔ راہل گاندھی کا سفر شروع کرنے کا مقصد جمہوری نظام کی حفاظت کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نہ تو پارلیمنٹ میں اور نہ ہی ودھان سبھا میں اپوزیشن لیڈروں کی باتوں پر غور کیا جا رہا ہے
یہ بھی پڑھیں:Special Job Fair for Female Students طالبات کے لئے پہلی مرتبہ خصوصی جاب فیئر ’پرواز‘ 10 ستمبر کو
بھارت جوڑو یاترا نے 7 ستمبر کو سفر کا 1 سال مکمل کر لیا ہے جمہوری نظام کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دکھ درد جاننے کے لیے راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا شروع کی تھی۔ 7 ستمبر کو اس سفر کا ایک سال مکمل ہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔