اترپردیش کی الہ آباد یونیورسٹی کی دیواروں پر یہ پوسٹر 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچرز بھرتی بدعنوانی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے لگائے گئے ہیں۔
پوسٹر میں بی جے پی کے کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ اور اساتذہ بھرتی کے اہم ملزم چندرما سنگھ یادو کی تصویر لگائی گئی ہے۔ یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
چندر ما سنگھ یادو کو گرفتار کیا جائے، اسی لیے یہ پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ پوسٹر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے شاگردوں کے بارے میں لکھا گیا ہے۔ بی جے پی کے کئی رہنماؤں کی تصویر پوسٹر میں لگی ہیں۔
بھرتی بدعنوانی کے اہم ملزم چندرما سنگھ یادو کی تصویر لگاکر انہیں بی جے پی کا خاص بتایا گیا ہے۔
الہ آباد یونیورسٹی کی دیواروں پر لگائے گئے پوسٹر میں 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچرز بھرتی بدعنوانی کے ساتھ ہی محکمہ جانوروں کے پالنے والے اسکینڈل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی ،سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور کابینہ کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کے ساتھ ملزمین کی تصاویر دکھائی گئیں۔