ETV Bharat / state

نوئیڈا: فلم 'صفائی باز' کے پوسٹر کا اجراء

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 8:16 AM IST

نوئیڈا کے سیکٹر چھ میں واقع اندرا گاندھی آرٹ سینٹر میں اونیتا آرٹس کی فیچر فلم 'صفائی باز' کے پوسٹر کا اجراء کیا گیا ۔

poster-release-of-the-movie-safai-baaz-an-attempt-to-shake-the-society
نوئیڈا: فلم 'صفائی باز' کے پوسٹر کا اجراء

فلم کا موضوع انڈرگراؤنڈ سیور لائن کی صفائی کرنے والوں کی غیر محفوظ زندگی، سماجی معیار اور حالات کے ارد گرد گھومتا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اونیش سنگھ کے مطابق 'صفائی باز' ایک دستاویزی فلم ہے ۔جو لوگوں کے ذریعے پھیلائی گئی گندگی کو صاف کرنے کے لیے گٹر میں اترے لیکن واپس نہیں آئے ۔اس فلم کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ مرنے والے صفائی ملازمین کی زہریلی گیس سے موت واقع ہوئی ۔ یہ شراب پی کر کر گٹر میں اترتے ہیں کیونکہ کہ شراب پی کر کام کرنے سے نہ تو بدبو آتی اور نہ ہی ڈر لگتا ہے۔ان کے پاس نہ کوئی حفاظتی اقدامات ہوتے ہیں نہ تربیت اور نہ ہی حفاظتی آلات۔

ڈاکٹر اونیش سنگھ نے اسی اہم ایشو کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صفائی ملازمین ہماری گندگی صاف کرتے کرتے خود اتنے گندے ہو جاتے ہیں کہ سماج انہیں حقیر سمجھنے لگتا ہے۔لیکن اس فلم میں مزاحیہ کردار بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ فلم حکومت ہند کے ذریعے سماجی مسائل پر جاری مختلف مہم جیسے قومی صفائی مہم ،پلاسٹک سے پاک بھارت ،بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ وغیرہ سماجی بیداری پر مبنی ہے ۔فلم کے اہم اداکاروں میں راجپال یادو ،جانی لیور،اپاسنا سنگھ،اوم کار ناتھ مانک پوری، نتھا، من پریت ڈالی، انوہم شیام، سریندر پال اور انور شیخ وغیرہ شامل ہیں۔ راج پال یادو 'گھنسا' کا رول ادا کر رہے ہیں۔من پریت ڈالی کی یہ پہلی ہندی فلم ہے اس سے قبل وہ تین پنجابی فلمیں کر چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.