ETV Bharat / state

سی اے اے کی حمایت میں لکھے پوسٹ کارڈ وزیر اعظم کو بھیجے گئے

اترپردیش کے دیوریا میں بی جے پی کے ذریعہ سی اے اے کی حمایت میں لکھوائے گئے پوسٹ کارڈوں کو کارکنان نے پیر کے روز پوسٹ آفس سے وزیر اعظم کو ارسال کیا۔

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 6:21 PM IST

سی اے اے کی حمایت میں لکھے پوسٹ کارڈ وزیر اعظم کو ارسال کیے گئے

اس موقع پر کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے ریاست کے سابق پارٹی صدر اور دیوریا کے ایم پی رام پتی رام ترپاٹھی نے کہا کہ 'سی اے اے کی مخالفت ملک دشمن ذہنیت کے لوگ کر رہے ہیں جن لوگوں کو یہ لگ رہا ہے کہ ان کے ووٹ بینک کی سیاست اب ختم ہو نے والی ہے ،ویسے ہی لوگ سی اے اے پر ملک کو گمراہ کر کے بدنظمی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ قانون شہریت دینے کے لیے بنا ہے۔ کسی کی بھی شہریت ختم کرنے کے لیے نہیں۔'

وزیر زراعت سوریہ پرتاپ نے کہا کہ 'سی اے اے پر مخالف پارٹیوں کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ سی اے اے سے ملک کمزور نہیں بلکہ اور مضبوط ہوگا۔ سی اے اے قانون پر ملک کو گمراہ کر کے جو ماحول بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔'

دیوریا لوک سبھا کے تین اسمبلی حلقہ دیوریا صدر،رامپور کارخانہ اور پتھر دیوا سے 16763 پوسٹ کارڈ سی اے اے حمایت میں لکھوائے گئے تھے۔جو آج وزیر اعظم کو ارسال کر دیئے گئے۔جلد ہی سلیم پور اور بانس گاؤں لوک سبھا حلقہ کے پوسٹ کارڈ بھی بھیج دیئے جائیں گے ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.