ETV Bharat / state

کانپور: محکمہ ڈاک نے مافیاؤں کے نام جاری کیے ڈاک ٹکٹ

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 5:48 PM IST

کانپور میں محکمہ ڈاک کی جانب سے مافیاؤں کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ جس کے بعد سے محکمہ ڈاک پر مسلسل سوال اٹھایا جارہا ہے۔

محکمہ ڈاک نے مافیاؤں کے نام جاری کیے ڈاک ٹکٹ

ریاست اترپردیش کے کانپور میں محکمہ ڈاک کی جانب سے جاری کئے گئے ڈاک ٹکٹ میں بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے جہاں محکمہ ڈاک نے مافیاؤں کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

ڈاک ٹکٹ پر غنڈہ مافیاؤں کی تصاویر چھاپی جاسکتی ہے کیا؟ اگر نہیں تو کانپور محکمہ ڈاک کی جانب سے ڈاک ٹکٹ پر مافیاؤں کی تصاویر چھاپنا سسٹم میں خامی کو بیاں کرتا ہے۔

کانپور: محکمہ ڈاک نے مافیاؤں کے نام جاری کیے ڈاک ٹکٹ
کانپور: محکمہ ڈاک نے مافیاؤں کے نام جاری کیے ڈاک ٹکٹ

اطلاعات کے مطابق کانپور کے ہیڈ پوسٹ آفس میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا، جہاں بغیر جانچ کے بین الاقوامی مافیا چھوٹا راجن اور باغپت جیل میں جاں بحق ہونے والا مافیا منا بجرنگی کے تصاویر پر ڈاک ٹکٹ چھاپے گئے ہیں حالانکہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اب پوسٹ ماسٹر اس کی تحقیقات کرانے کی بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کانپور کے ہیڈ پوسٹ آفس میں " کوئی بھی شخص 300 سو روپے کی ادائیگی کرکے اپنا ڈاک ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔ لیکن اس کے لئے اسے اپنا آدھار کارڈ پوسٹ آفس میں جمع کرانا پڑتا ہے ساتھ ہی ڈاک گھر میں منسلک ویب کیم سے فوٹو لینا ہوتا ہے اس کے بعد اپنی تصاویر پر مشتمل ڈاک ٹکٹ حاصل ہوتے ہیں۔

لیکن مائی اسٹیمپ اسکیم میں خامی کے سبب محکمہ ڈاک سے بین الاقوامی مافیا چھوٹا راجن اور منا بجرنگی کے تصاویر والا ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ ہیڈ پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر جنرل ونود کمار ورما نے اس معاملے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

ویڈیو

ہیڈ پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر جنرل ونود کمار ورما نے یہ بھی بتایا کہ مائی اسٹیمپ اسکیم کے تحت کوئی بھی شخص 300 سو روپے کی ادائیگی کرکے اپنی تصویر کا ڈاک ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے اس کے لئے اسے خود پوسٹ آفس آکر اپنا آدھار کارڈ جمع کرنا ہوگا اور ویب کیم ، کے سامنے تصاویر لینی ہوگی۔

انہوں نے اس معاملے میں یہ بھی واضح کیا کہ گزشتہ روز ایک نیوز پیپر کے رپورٹر نے منا بجرنگی اور چھوٹا راجن کے نام سے فارم بھرا اور محکمہ ڈاک کے ملازمین کو ان کی فوٹو مہیا کرائی اور اپنا آدھارکارڈ دیا تھا۔

مزید پرھیں:

بلند شہر: کووڈ ہسپتال میں زیر علاج چار قیدی فرار

اس سلسلے میں ڈاک ملازمین کی جانب سے پوچھے جانے پر رپورٹر نے ان مافیاؤں کو اپنا رشتہ دار بتایا تھا جس کے بعد ڈاک ملازمین نے مطمئن ہوکر بغیر کسی جانچ پڑتال کے ڈاک ٹکٹ جاری کردئے ۔حالانکہ اس معاملے پر پوسٹ ماسٹر نے تحقیقات شروع کردی ہے کہ محکمہ سے اتنی بڑی غلطی ہوئی کیسے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.