میرٹھ کینٹ پوسٹ آفس کے سینئر پوسٹ ماسٹر کے مطابق 11 ٹکٹ کے اس سیٹ کی قیمت 65 روپیے رکھی گئی ہے۔ رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی رامائن میں رام اور سیتا کی تصاویر کے ساتھ ہی 11 ٹکٹ کی سیریز تیار کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’مسجد کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت نہیں کروں گا‘
عوام میں رام مندر تعمیر كو لیکر دلی جزبات بھی سامنے آ رہے ہیں اور لوگ رام سے جڑی ہر ایک تصویر و قصوں كو جاننے میں دلچسپی بھی لے رہے ہیں۔
محکمہ ڈاک کی جانب سے رامائن کے قصوں پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔ بھومی پوجن کے موقع پر جاری رامائن کے قصوں كو بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔