سائیکل ریلی میں 'انڈین پوسٹ بینک' پر خصوصی توجہ دی گئی کیوں کہ یہ اسکیم وزیراعظم نریندر مودی کی ترجیحی اسکیمات میں سے ایک ہے۔
بارہ بنکی کے ہیڈ پوسٹ آفس سے شروع کی گئی سائیکل ریلی بیگم گنج، چھایا چوراہا، پولیس لائین چوراہا، پرانا بس اسٹاپ پٹیل تراہا سے سترکھ ناکہ ہوتے ہوئے واپس ہیڈ پوسٹ آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔
سائیکل ریلی کے ذریعہ محکمہ ڈاک کی تمام مفاد عامہ والی اسکیمات کی تشہیر کی گئی۔
ریلی میں انڈین پوسٹ بینک کی تشہیر پر خاص زور دیا گیا۔ کیوں کہ یہ اسکیم وزیراعظم نریندر مودی کی ترجیحی اسکیم ہے۔
اس کے ذریعہ کسی بھی بینک کا صارفین اس اسکیم کو لیکر ڈجٹل ٹرانزکشن کر سکے گا۔