ETV Bharat / state

بارہ بنکی: خریف فصل کے رقبے میں اضافہ - Expect to increase production

بارہ بنکی کے زرعی حلقے میں مہاجر مزدوروں کی واپسی سے اس دفعہ خریف فصل کی بوائی کے رقبے میں 7 ہزار ہیکٹئیر سے زیادہ اضافہ ہوا ہے امید ہے کہ اس دفعہ پیداوار میں بھی کافی اضافہ ہوگاَ۔

بارہ بنکی: خریف فصل کے رقبے میں اضافہ
بارہ بنکی: خریف فصل کے رقبے میں اضافہ
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 6:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے زرعی حلقے میں لاک ڈاؤن کا مثبت اثر نظر آرہا ہے. ضلع میں مہاجر مزدوروں کی واپسی سے اس دفعہ خریف فصل کی بوائی کے رقبے میں 7 ہزار ہیکٹئیر سے زیادہ اضافہ ہوا ہے امید ہے کہ اس دفعہ پیداوار میں بھی کافی اضافہ ہوگاَ۔

اس تعلق سے ضلع زرعی افسر سنجیو کمار نے بتایا کہ 'ہر سال بوائی سے جو رقبہ چھوٹ جاتا تھا یا کسان جس رقبے میں بوائی کرنا نہیں چاہتے تھے اس دفعہ مہاجر مزدوروں کے وطن واپسی سے کسانوں نے تمام رقبے میں خریف فصل کی بوائی کی ہے ۔

ویڈیو

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 'اس سال کل 2 لاکھ 2 ہزار 900 ہیکٹئیر میں خریف فصلوں کی بوائی کی گئی ہے. جبکہ گزشتہ برس 1 لاکھ 95 ہزار 250 ہیکٹئیر میں ہی خریف فصل کی بوائی کی گئی تھی۔

اس سال دھان کی فصل بوائی کا رقبہ تقریبا 1 لاکھ 84 ہزار 30 ہیکٹئیر ہے جو گزشتہ سال 1 لاکھ 80 ہزار 663 ہیکٹئیر میں تھا اس طرح سے اس سال دھان فصل کے رقبے میں 4 ہزار ہیکٹئیر کا اضافہ ہوا ہے. اس کے علاوہ دیگر فصلوں میں بھی کافی اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.