ETV Bharat / state

Crime News مودی کی بھتیجی بن کر ریٹائرڈ کرنل سے 21 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی - 21 Lakh Cheated By Posing As PM Modi niece

وارانسی کے نادیسر علاقے سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ کرنل اوپیندر راگھو نے خود کو وزیراعظم مودی کی بھتیجی ظاہر کرنے والی خاتون کے خلاف 21 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی ہے۔ Uttar Pradesh Crime News

Posing as PM's niece, woman dupes retd colonel of Rs 21 lakh
مودی کی بھتیجی بن کر ریٹائرڈ کرنل سے 21 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی
author img

By

Published : May 16, 2023, 4:38 PM IST

وارانسی: وزیر اعظم کی بھتیجی بتاکر ریٹائرڈ کرنل سے 21 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کرنل کو اس وقت دھچکا لگا جب پی ایم او نے خاتون سے کوئی تعلق سے انکار کردیا۔ اس کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور خاتون کی تلاش جاری ہے۔ پٹیل نگر کالونی، نادیسر سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ کرنل اوپیندر راگھو نے دھوکہ دہی کے اس معاملے میں اتوار کو کینٹ پولیس اسٹیشن میں ویرونیکا مودی اور رمیش شرما کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

الزام ہے کہ اسے اسٹاک مارکیٹ میں اچھا منافع حاصل کرنے کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے ملزم کے وزیراعظم سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔ کرنل اوپیندر راگھو کے مطابق وہ جموں میں تعینات تھے۔ اس کا وہاں بینک اکاؤنٹ بھی ہے۔ ویرونیکا مودی سے اس کی واقفیت بلیا کی رہنے والی کومل پانڈے کے ذریعے ہوئی۔ جے پور میں رہنے والی ویرونیکا نے خود کو پی ایم نریندر مودی کی بھتیجی بتایا۔ واٹس ایپ پر چیٹنگ کے دوران ملزمہ نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرکے بھاری منافع دلانے کا وعدہ کیا۔ کرنل نے ویرونیکا کے کہنے پر اپنے جاننے والے رمیش شرما کے بینک اکاؤنٹ میں 21 لاکھ روپے بھیجے۔

یہ اکاؤنٹ راجستھان میں بینک آف بڑودہ کی ایک شاخ میں تھا۔ کافی عرصہ گزرنے کے بعد بھی اسے اپنی رقم یا سرمایہ کاری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی تو انہوں نے ویرونیکا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ بینک اکاؤنٹ میں 21 لاکھ روپے منتقل کرنے کے بعد ملزم خاتون نے اس کی کالیں اٹھانا بند کر دیں۔ کینٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پربھو کانت نے کہا، ’’پٹیل نگر کالونی کے ریٹائرڈ کرنل اوپیندر راگھو کی شکایت پر ویرونیکا مودی اور رمیش شرما کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420 اور 406 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس معاملے میں کال ڈیٹیل اور چیٹ چیک کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ریٹائرڈ کرنل نے بتایا کہ وہ چند ماہ قبل بلیا کی کومل پانڈے کے ساتھ رابطے میں آیا اور اس نے ان کا تعارف ویرونیکا سے کرایا، جس نے بھاری منافع کا یقین دلاتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکشیں کیں اور خود کو وزیر اعظم کی بھتیجی ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔ ویرونیکا نے ریٹائرڈ کرنل سے رمیش شرما کے بینک اکاؤنٹ میں نقد رقم منتقل کرنے کو کہا۔ راگھو نے شرما کے اکاؤنٹ میں 21 لاکھ روپے ٹرانسفر کر دیے۔ جب اس نے اپنی سرمایہ کاری کی رقم واپس کرنے کا کہا تو ویرونیکا نے واٹس ایپ پر 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کی تصویر بھیجی اور پھر غائب ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.