ETV Bharat / state

بارہ بنکی: غریب کنبوں کو مڈ ڈے میل کی کمی کا احساس - غریب کنبوں کے لئے مڈ ڈے میل

محکمہ بیسک تعلیم کے اسکولوں میں طلبا کو دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن سے قبل اس کھانے کی قدر بھلے ہی کسی نے نہ کی ہو لیکن ان لاک ون میں غریب عوام کو اس کھانے کی کمی کا احساس ہو رہا ہے۔

مڈ ڈے میل
مڈ ڈے میل
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 9:08 PM IST

حکومت نے بھی عوام کی پریشانی کو سمجھا ہے۔ اس لئے 76 روز کے کھانے کی 'کنورزن کوسٹ' اور طلبا کے والدین کو مفت راشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

غریب کنبوں کے لئے مڈ ڈے میل کتنی بڑی ضرورت ہے اور اس کے نہ ملنے سے وہ کتنا متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے سبب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر سے پانچ کلومیٹر دور لکھنؤ روڈ پر جنہولی گاؤں کا دورہ کیا اور یہاں کے غریب کنبوں سے گفتگو کی۔

ان لاک ون میں بھی محکمہ بیسک تعلیم کے اسکول بند ہیں اور مڈ ڈے میل بھی نہیں مل پا رہا ہے۔ ایسے میں ان غریب کنبوں کو جن کو کم سے کم ایک وقت اپنے بچوں کے کھانے کی فکر نہیں رہتی تھی وہ آج تشویش میں مبتلا ہیں۔

مڈ ڈے میل میں بچوں کو کھانے کے علاوہ پھل، دودھ اور دیگر تغذیہ والی اشیاء دی جاتی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے غریب کنبوں کو وہ سب غذا مہیا کرانا مشکل ہو گیا ہے۔

وہیں حکومت نے اس پریشانی کو سمجھتے ہوئے طلبا کے والدین کو مڈ ڈے میل کے لئے راشن اور کنورزن کوسٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے لئے پرائیمری اسکول کے طلبا کو 4.97 روپے کنورزن کوسٹ اور 7.60 کلوگرام راشن جبکہ ہائیر سیکنڈری کے طلبا کو 7.45 روپے اور 11.40 کلوگرام راشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے لئے طلبا کے والدین کو ایک دستاویز دیا جائے گا، جو راشن کے کوٹے دار کو دے کر راشن حاصل کیا جا سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.