ETV Bharat / state

pooja of Ravana شاہجہاں پور میں راون کی پوجا کیوں کی جاتی ہے؟ - راون کا پتلا جلانے سے پہلے پوجا

دسہرہ کے موقع پر راون کا پتلا جلانا صدیوں پرانی ایک روایت رہی ہے جسے برائی پر اچھائی کی فتح کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ لیکن شاہجہاں پور میں لوگ وجے دشمی کے موقع پر راون کے پتلے کو جلانے سے پہلے اس کی پوجا کرتے ہیں اور آشیرواد بھی لیتے ہیں۔ pooja of Ravana in Shahjahanpur

pooja of Ravana effigy in Shahjahanpur
شاہجہاں پور میں راون کا پتلا جلانے سے پہلے پوجا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 8:56 PM IST

Updated : Oct 24, 2023, 9:05 PM IST

شاہجہاں پور میں راون کا پتلا جلانے سے پہلے پوجا

شاہجہاں پور: جھوٹ پر سچ کی جیت کا تہوار دسہرہ آج ہندو مذہب میں ملک بھر میں منایا جا رہا ہے اور لوگ اس دن بھگوان رام کی پوجا کرتے ہیں لیکن ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں دسہرہ کے موقع پر لوگ بھگوان رام کے ساتھ ساتھ راون کی بھی پوجا کرتے ہیں۔ شاہجہاں پور کے کھرنی باغ رام لیلا میدان میں ہندو عقیدت مند راون کے پتلے پر پرساد چڑھاتے ہیں اور پھر آشیرواد بھی لیتے ہیں۔ خاندان کے لوگ خاص طور پر اپنے چھوٹے بچوں کو راون کے مجسمے کے قریب لے کر جاتے ہیں اور اس کے پیر چھو کر آشیرواد لیتے ہیں۔

راون کی پوجا کی وجہ کیا ہے؟ یہاں کے لوگوں کا خیال ہے کہ راون بہت زیادہ علم والا اور بہت بہادر تھا۔ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ راون کے پاؤں چھونے سے ان کے بچوں بھی عقلمند اور بہادر بنیں گے۔ حیرت کی بات ہے کہ خواتین نوزائیدہ بچوں کو بھی راون کے پتلے کے قریب لاتی ہیں اور بچے کا سر مجسمے کے پاؤں پر رکھ کر بچے کے بہادر اور باشعور ہونے کی خواہش کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ بھگوان رام کے ساتھ راون کی بھی پوجا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راون کی پوجا کے پیچھے ایک مشہور کہانی کا بھی اہم کردار ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ راون بہت پڑھا لکھا تھا۔ بھگوان رام نے اپنی موت سے پہلے لکشمن کو اس کے پاس بھیجا تھا اور ان سے کہا کہ جا کر راون سے علم حاصل کرو۔ جب لکشمن، راون کے پاس گئے تو راون نے انہیں کچھ نہیں کہا اور نہ ہی کوئی علم دیا۔اس سے لکشمن ناراض ہو گیا، تب رام نے کہا کہ جب کسی سے علم لیا جاتا ہے تو اس کے قدموں پر جھک کر درخواست کی جاتی ہے پھر لکشمن نے ایسا ہی کیا اور راون نے اسے علم دیا اور اسے کہا کہ کل پر کوئی کام نہ چھوڑنا اور میں نے ایسا نہیں کیا اسی لیے میں آج مرنے جا رہا ہوں۔ میں نے جنت کی صرف آدھی سیڑھیاں بنائی تھیں اور کل کے لیے آدھی چھوڑ دی ورنہ میں آج امر ہو چکا ہوتا۔

Last Updated : Oct 24, 2023, 9:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.