ETV Bharat / state

بریلی میں آلودگی پھیلانے والوں پر جرمانہ - بریلی میں آلودگی پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد

اترپردیش کے ضلع بریلی میں آلودگی پھیلانے والے ادارے اور کاروبار پر کارروائی کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔ اس کے تحت فضائی آلودگی کے سلسلے میں چینی ملوں پر طے معیار سے زیادہ اور خطرناک دھواں نکلنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بریلی میں آلودگی پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 11:44 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:41 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں کسی بھی جگہ کوڑا ضائع کرنے والے پلانٹ کی عدم موجودگی کے باعث آلودگی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

بریلی میں آلودگی پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد

اس کے علاوہ شوگر ملوں، اینٹوں کے بھٹّوں سے نکلنے والے دھوئیں اور فیکٹریوں سے ہزاروں لیٹر نکلنے والے کیمیکل کی وجہ سے آلودگی کا پھیلنا عروج پر ہے۔

بتادیں کہ بریلی شہر کا شمار ملک کے آلودہ شہروں میں ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ یہاں نئے پلانٹ یا کار خانے لگانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ شہر سے ہوکر نکلنے والی رام گنگا ندی کا پانی اتنا آلودہ ہوچکا ہے کہ لوگ صرف گنگا اسنان کے دوران ہی ڈوبکی لگانے جاتے ہیں، جبکہ نکٹیہ ندی پر بہت بڑی غیرقانونی تجاوزات ہوچکی ہیں اور موقع پر جتنی ندی بچی ہے، اُس کا پانی انسانوں کے بات چھوڑ دو، جانوروں کے پینے کے قابل بھی نہیں رہ گیا ہے۔

بریلی میں آلودگی پھیلانے والوں پر جرمانہ

فضائی آلودگی کی بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔ صاف ہوا اب محض ایک خیالی تصور ہے۔ فیکٹریاں، ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں، زہریلا پانی اور دھول، مٹّی سے پھیلی آلودگی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

روہت سنگھ علاقائی افسر پلیوشن کنٹرول بورڈ بریلی ڈویژن

آلودگی بڑھنے اور پھیلنے کی وجہ سے کئی جان لیوا بیماریوں نے لوگوں کے گھروں میں اپنے قدم جما لیے ہیں۔ بہت ہنگامہ آرائی کے بعد علاقائی پالئوشن کنٹرول بورڈ نے بریلی ڈویژن کی کئی شوگر ملوں کا اچانک معائنہ کیا اور جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس دوران انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ ان کی چمنیوں سے زیادہ اور خطرناک دھواں نکلنے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.