ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کل ہونے والے قانون ساز کونسل انتخاب کے لئے میرٹھ روڈ واقع وکاس بھون سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی موجودگی میں پولنگ پارٹیاں پولنگ بوتھ کے لئے آج شام روانہ ہوگئیں۔
ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے بتایا کہ کل ہونے والے قانون ساز کونسل انتخاب کے لئے پولنگ پارٹیاں آج وکاس بھون سے روانہ ہو رہی ہیں، انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دوران 13 سیکٹر مجسٹریٹ اور 5 زونل مجسٹریٹ لگائے گئے ہیں۔
کورونا وبا کے پیش نظر پولنگ اسٹیشن پر سینیٹائزر اور پی پی ای کٹ کے انتظامات بھی کیے کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام ووٹرز سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنا ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔