مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گومتی نگر کے وپل کھنڈ میں واقع پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر ووٹ دیا۔
بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے لکھنؤ کے سٹی مانٹیسری انٹر کالج پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
بالی وڈ اداکار اشوتوش رانا نے گاڈروارا میں پولنگ بوتھ نمبر 105 پر پہنچ کر ووٹ دیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے رانچی میں جواہر ودیا مندر پولنگ بوتھ پر پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
مرکزی وزیر اور ہزاری باغ سے بی جے پی کے امیدوار جینت سنہا نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
چیف الیکشن افسر ٹی ایل وینکٹیشور لو نے اہلیہ کے ساتھ گومتی نگر کے پولنگ سینٹر پر پہنچ کر ووٹ دیا۔