ETV Bharat / state

بارہ بنکی: حضرت علی کی یوم ولادت پر مریضوں میں پھل تقسیم - اردو نیوز بارہ بنکی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعہ کے روز حضرت علی کی یوم ولادت کے موقع پر سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے کارکنان نے ضلع ہسپتال میں مریضوں کو پھل تقسیم کئے اور مریضوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔

political parties distributed fruits in patients on hazrat ali day barabanki
حضرت علی کی یوم ولادت پر مریضوں میں پھل تقسیم
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 10:51 PM IST

اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے حضرت علی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عزم لیا۔

دیکھیں ویڈیو

واضح ہو کہ دونوں پارٹیوں کے کارکنان دوپہر کے بعد رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال کے جنرل وارڈ پہنچے۔

اس کے بعد وہاں موجود تمام مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو پھل، بسکٹ اور جوس تقسیم کئے۔

اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر حافظ ایاز احمد نے کہا کہ آج کے روز ہم کو حضرت علی کے پیغامات سے سبق لینا چاہئے اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے غریب، بے سہارا اور پریشان افراد کی مدد کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

احمد آباد کے 610 سال مکمل ہونے پر جشن

وہیں مریضوں کو پھل تقسیم کرنے کے بعد یوتھ کانگریس کے ضلع صدر سکندر رضوی نے کہا کہ مولیٰ علی کی ایک سوچ تھی کہ تمام عوام پہار محبت کے ساتھ رہے۔ اسلئے ان کے اس مقصد کو مکمل کرنے کے لئے ہم لوگ مریضوں میں پھل تقسیم کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.