لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے کے الزام میں سید عظمیٰ پروین کے خلاف سائبر کرائم تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عظمیٰ لکھنؤ مغربی اسمبلی سیٹ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکی ہیں۔
-
जिस तरह के हादसे हो रहे हैं देश के अंदर और इंसाफ न्याय मिलने की उम्मीद नहीं तो अब हर महिला को शस्त्र उठाना होगा 🇮🇳💪💪💪 pic.twitter.com/DySwGvH20Y
— Sayyad Uzma Parveen (@UzmaParveenLKO) July 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">जिस तरह के हादसे हो रहे हैं देश के अंदर और इंसाफ न्याय मिलने की उम्मीद नहीं तो अब हर महिला को शस्त्र उठाना होगा 🇮🇳💪💪💪 pic.twitter.com/DySwGvH20Y
— Sayyad Uzma Parveen (@UzmaParveenLKO) July 30, 2023जिस तरह के हादसे हो रहे हैं देश के अंदर और इंसाफ न्याय मिलने की उम्मीद नहीं तो अब हर महिला को शस्त्र उठाना होगा 🇮🇳💪💪💪 pic.twitter.com/DySwGvH20Y
— Sayyad Uzma Parveen (@UzmaParveenLKO) July 30, 2023
سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل سبودھ کمار پانڈے نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کہا کہ ''آئی جی لا اینڈ آرڈر نے اس سلسلے میں ایک خط بھیجا ہے جس کے مطابق سید عظمیٰ پروین، جن کا ٹوئٹر ہینڈل @UzmaParveenLko ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔'' ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ''سید عظمیٰ پروین نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں سی ایم یوگی کو مافیا، ریپسٹ اور تشدد پر اکسانے والا بتایا، مزید یہ کہ انہوں نے یوگی کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی دھمکی بھی دی۔'' حالانکہ عظمیٰ پروین ویڈیو میں وزیر اعلیٰ کو دھمکی نہ دے کر 'سنو دروپدی تم سشتر اٹھا لو' کے عنوان سے ایک کویتا سناتی نظر آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: Firing on Uzma Parveen: سی اے اے مخالف تحریک کا چہرہ رہنے والی عظمیٰ پروین پر فائرنگ
Namaz Offered Outside Vidhan Bhavan: لکھنو کے ودھان بھون کے سامنے عظمی پروین نے نماز ادا کی
لکھنؤ کی رہنے والی سید عظمیٰ پروین اکثر اپنے بیانات اور کام کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سے اسمبلی کا الیکشن لڑ چکی عظمیٰ پروین نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں قانون ساز اسمبلی کے سامنے سڑک پر نماز ادا کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی۔ عوامی مقامات پر نماز پڑھنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران عظمیٰ پروین کے خلاف ٹھاکر گنج تھانے میں ایک درجن کیس درج کیے گئے تھے۔