ETV Bharat / state

Atiq Ahmed Property To Be Attached یوگی کی آمد سے قبل عتیق احمد کی کروڑوں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 11:41 AM IST

Updated : Nov 23, 2022, 12:00 PM IST

وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ کی پریاگ راج آمد سے ایک روز قبل پریاگ راج پولیس سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جارہی ہے۔ پولیس گینگسٹر ایکٹ کے تحت عتیق احمد کی 130 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کرنے والی ہے۔ Atiq Ahmed Property Attach

Police attach ex-MP Atiq Ahmad's properties worth Rs 130 crore
یوگی کی آمد سے قبل عتیق احمد کی 130 کروڑ روپے کی جائیدادیں قرق

پریاگ راج: سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پولیس گینگسٹر ایکٹ کے تحت عتیق احمد کی 130 کروڑ کی جائیداد ضبط کرنے والی ہے۔ دھوم گنج تھانے میں عتیق احمد کے خلاف درج گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمات میں پولیس نے ان جائیدادوں کی تفصیلات ڈی ایم کو بھیجی ہے۔ Police to attach ex-MP Atiq Ahmad's properties worth Rs 130 crore

ڈی ایم کے حکم پر محکمہ ریونیو کی ٹیم نے جائیدادوں کا معائنہ کیا اور تفصیلی رپورٹ بھی دیدی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد ڈی ایم سنجے کمار کھتری نے تحصیل پھول پور میں عتیق احمد کی 123 کروڑ سے زائد مالیت کی دو جائیدادیں اور کسری مساری علاقے میں 6.5 کروڑ سے زائد کی جائیداد کو قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی ایم کی جانب سے حکم جاری ہونے کے ساتھ ہی ایس ایس پی نے متعلقہ تھانوں کے افسران اور دھومان گنج پولیس کو ان جائیدادوں کو ضبط کرنے کے لیے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس آج ہی اس پر کارروائی کر سکتی ہے۔ Atiq Ahmed Property To Be Attached

ڈی ایم سے اٹیچمنٹ آرڈر ملنے کے بعد پریاگ راج پولیس عتیق احمد کی تینوں جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کرے گی۔ ایک ہی دن میں تحصیل پھول پور کی دو اور تحصیل صدر کی ایک جائیداد قرق کر کے پولیس عتیق احمد کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کر سکتی ہے۔ 24 نومبر کو وزیر اعلیٰ کی ممکنہ آمد سے قبل ایک ہی پولیس عتیق احمد کی 130 کروڑ روپے کی ان تین جائیدادوں کو ضبط کرسکتی ہے۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ سی ایم یوگی جمعرات کے روز پریاگ راج آنے والے ہیں اور ان کے پہنچنے سے پہلے پریاگ راج پولیس عتیق احمد کے خلاف سب سے بڑی کو انجام دے سکتی ہے۔

ماضی میں عتیق احمد اور ان کی اہلیہ نے بھی سی ایم یوگی کی تعریف کی تھی۔ اس کے بعد بعض سیاسی ماہرین نے کہا کہ حکومت اور وزیر اعلیٰ کی تعریف کرنے سے عتیق احمد پر کچھ نرمی ہوسکتی ہے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ سی ایم یوگی کو بہادر کہنا اور ان کے اقدامات کی تعریف کرنا عتیق احمد کو مہنگا پڑ گیا۔ اب پولیس اس کے خلاف ضبطی کی سب سے بڑی کارروائی کرنے والی ہے، عتیق کی تین جائیدادیں قرق ہونے والی ہیں۔ اس میں سے تھانہ جھونسی کے علاقے حویلیہ میں دو پلاٹ ہیں جن میں سے ایک 1.8260 ہیکٹر اور دوسرا 1.1300 ہیکٹر کا ہے۔

ان میں سے ایک پلاٹ کی قیمت 76 کروڑ سے زائد ہے جب کہ دوسرے پلاٹ کی قیمت 47 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، اسی طرح عتیق کی تیسری جائیداد کسری مساری کے علاقے میں ہےم جو کہ 0.1320 ہیکٹر ہے، جس کی مالیت تقریباً ساڑھے چھ کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس طرح پریاگ راج پولیس بدھ کے روز ایک ہی دن میں عتیق احمد کی ان تینوں جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کر سکتی ہے، اگر پولیس نے ایک دن میں عتیق احمد کی تینوں جائیدادوں کو قرق کیا تو یہ عتیق احمد کے خلاف سب سے بڑی کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں:

Haji Yakub Qureshi Property Attached: سابق وزیر یعقوب قریشی کی سو کروڑ کی املاک قرق

Last Updated : Nov 23, 2022, 12:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.