نوئیڈا پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے بدھ کو ریمڈی سیویر انجیکشن کی کالابازاری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا، لیکن اب اس بلیک مارکیٹر کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم مشکل میں پھنس گئی ہے۔
دراصل ملزم کورونا پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ جس کے بعد ملزم کو پکڑنے والی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم ہوم آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نوئیڈا سیکٹر 20 اور کرائم برانچ کی ٹیم نے ملزم رچت گھئی کو گرفتار کیا تھا جو مریضوں کو ریمڈی سیویر انجیکشن 80 ہزار روپے میں فروخت کر رہا تھا۔
پولیس نے اس ملزم کو حراست میں لے کر غیر ملکی کمپنیوں کے انجیکشن بھی برآمد کیے تھے۔ گرفتاری کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی تھی جس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی۔
جس کے بعد پولیس کمشنر نے گرفتار کرنے والی ٹیم کو ہوم آئیسولیشن میں رہنے کا حکم جاری کر دیا۔ پولیس میں اس سے دہشت پھیل گئی ہے، اہل خانہ بھی ہوم قرنطین میں رہنے کے پابند ہو گئے ہیں۔