پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر ریاستوں میں کسانوں کو دہلی جانے سے روکنے کے لئے ان پر کی گئی بربریت کے خلاف بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کی اعلیٰ قیادت کی اپیل پر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں تنظیم کے کارکنان نے شاہراہ پر احتجاج کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔
واضح ہو کہ اعلیٰ قیادت کی اپیل پر بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے کارکنان گاندھی نگر واقع اپنے ضلع دفتر سے شاہراہ پر احتجاج کرنے جا رہے تھے۔ نعرہ بازی کرتے ہوئے وہ جیسے ہی لکھنؤ۔ فیض آباد شاہراہ پر پہونچے، وہاں پہلے سے موجود پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے انہیں آگے نہیں جانے دیا۔
تنظیم کے عہدےداراوں کا الزام ہے کہ جب سے نئے زرعی قوانین نافذ ہوئے ہیں۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کا فائیدہ نہیں مل پا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کسان ان سیاہ قوانین کے خلاف دہلی جا رہے ہیں تو ان پر ظلم اور زیادتی کی تمام حدوں کو پار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے جتنی بیریکیٹنگ لگا لے، لیکن کسان دہلی جا کر ہی رہیں گے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: نئے زرعی قوانین کے خلاف اکھل بھارتیہ کسان سبھا کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ ملک کا کسان انتظار کر رہا ہے کہ اگر کسانوں کا بال بھی بانکہ ہوا تو ملک کا کسان انگریزوں کی طرح اس حکومت کو بھی اکھاڑ پھیکے گا۔