ETV Bharat / state

بارہ بنکی: آل انڈیا کسان سبھا کے کارکنان کو پولیس نے روکا - اردو نیوز اترپردیش

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ریلی نکال کر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پر میمورنڈم دینے جا رہے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی کسان تنظیم آل انڈیا کسان سبھا کے کارکنان کو پولیس نے روک دیا۔

police stop protest rally of all india kisan sabha in barabanki
ریلی نکال رہے آل انڈیا کسان سبھا کے کارکنان کو پولیس نے روکا
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 3:42 PM IST

آل انڈیا کسان سبھا کے کارکنان اپنے دفتر سے چند ہی قدم آگے بڑھے تھے، لیکن پولیس نے انہیں وہیں روک کر مجسٹریٹ کو میمورنڈم دلا دیا۔

دیکھیں ویڈیو

واضح ہو کہ دہلی سرحد پر احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت میں آل انڈیا کسان سبھا کی اپیل پر کارکنان راج کمل روڈ واقع اپنے دفتر سے نکل کر چھایا تک چند قدم ہی پہنچے تھے کہ پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

اس دوران آل انڈیا کسان سبھا کے کارکنان ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ بعد میں وہاں مجسٹریٹ کو بلاکر پولیس نے ان کا میمورنڈم دلوایا۔

مزید پڑھیں:

ایس آئی ٹی اعظم گڑھ اور میرزاپور کے 400 مدرسوں کی تحقیقات کرے گی

اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری گریش چندر ورما نے کہا کہ 'مرکزی حکومت زراعت سے متعلق کالے قوانین لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان مخالف ان قوانین کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے انہوں نے کسانوں کی حمایت میں میمورنڈم دیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.