ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں بغیر لائسنس اور بغیر رجسٹریشن والی 428 جگاڑ گاڑیاں پولیس نے ضبط کی ہیں۔
یہ گاڑیاں شہروں میں بغیر رجسٹریشن کے دوڑتی نظر آتی ہیں جس سے حادثات ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ باکس 21 فروری کو ریلیز ہوگی
پولیس نے سڑکوں پر چلنے والے 428 انجن والے ٹھیلوں کو بند کیا اور ڈرائیورز پر جرمانہ عائد کیا۔
اس سلسلے میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کلا ندھی نیتھانی کہا کہ 'پرانی گاڑی کا انجن لگا کرغیر قانونی طور پرانتظام کر کے گاڑی چلائے جا رہے ہیں۔ ان گاڑیوں سے فضا میں آلودگی کا زیادہ خطرہ بنا رہتا ہے اور ان گاڑیوں سے سڑکوں پر حادثات کا بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔'
ایسی صورتحال میں پولیس نے ضلع کے تمام تھانوں میں ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔
اسی دوران ٹریفک پولیس نے راستوں پر چلنے والے ایسے ٹھیلوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
وہیں وجے نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ 'علاقے کے تمام پولیس اہلکار مختلف راستوں پر تعینات تھے۔'
پولیس اس مہم کو مزید آگے بھی جاری رکھے گی اور گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ اسکوٹر و دیگر بائک کے انجنوں کو ٹھیلے میں لگا کر اس کے ذریعے سامان لے جایا جاتا ہے۔
اس کا نہ کوئی لائسنس ہوتا ہے اور نہ ہی رجسٹریشن ایسی جگاڑ گاڑیاں نوئیڈا اور غازی آباد میں فراٹے کے ساتھ دوڑتی نظر آتی ہیں۔ جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔