ETV Bharat / state

Raid At Haji Yakoob Qureshi's Relative Residence: یعقوب قریشی کی گرفتاری کے لیے غازی آباد میں چھاپہ ماری - غازی آباد میں چھاپہ ماری

اتر پردیش کے سابق وزیر یعقوب قریشی BSP leader Haji Yakoob Qureshi اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کے لیے غازی آباد میں چھاپہ مارا گیا۔ سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی اور ان کے اہل خانہ کے خلاف غیر قانونی میٹ پلانٹز سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ Raid At Haji Yakoob Qureshi's Relative Residence

Raid At Haji Yakoob Qureshi's Relative Residence: یعقوب قریشی کی گرفتاری کے لیے غازی آباد میں چھاپہ ماری

author img

By

Published : May 18, 2022, 8:36 PM IST

غازی آباد: اتر پردیش کے سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کے لیے غازی آباد میں چھاپہ مارا گیا۔ میرٹھ کے سی او کوتوالی اروند چورسیا، لیساڑھی گیٹ انسپکٹر اُتم سنگھ راٹھور اور کوتوالی پولیس نے مشترقہ طور پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے غازی آباد میں ایک گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی، لیکن یعقوب اور اس کے خاندان کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں ملا۔ Raid At Haji Yakoob Qureshi's Relative Residence

دراصل یعقوب قریشی اس وقت پورے خاندان کے ساتھ فرار ہیں۔ ان کے میٹ پلانٹس اور ہسپتالوں کو سیل کر دیا گیا۔ سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی، ان کی اہلیہ سنجیدہ اور بیٹوں حاجی عمران اور حاجی فیروز سمیت دیگر دس افراد کے خلاف دفعہ 269،270،272،275، 120B ،420 کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پولیس نے یعقوب اور پورے خاندان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ حاصل کر لیے ہیں۔ ساتھ ہی ایم ڈی اے نے غیر قانونی میٹ پلانٹ پر نوٹس بھی لگا دیا ہے۔ 31 مارچ کو ہی یہ ایف آئی آر خرخودہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔Raid At Haji Yakoob Qureshi's Relative Residence

سابق وزیر حاجی یعقوب کی ہاپوڑ روڈ پر واقع علی پور میں الفہیم میٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے ایک فیکٹری ہے۔ یہ فی الحال بند ہے۔ پولیس کے مطابق یعقوب کے پاس 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے ہیں۔ یعقوب اور دیگر ملزمان کی گرفتاری نہ ہوئی تو عدالت کے حکم پر پولیس اسے اٹیچ کرے گی۔ پولیس کو یعقوب کے میٹ پلانٹ، گھر، اسپتال کے علاوہ دہرادون اور دہلی میں بھی جائیداد کے بارے میں پتہ چلا ہے۔ پولیس ایک ہفتہ قبل ہی اٹیچمنٹ نوٹس جاری کر چکی ہے۔ Raid At Haji Yakoob Qureshi's Relative Residence

یہ بھی پڑھیں:

UP Police raid Haji Yakoob Qureshi's Meat Factory: میرٹھ میں حاجی یعقوب قریشی کی میٹ فیکٹری میں پولیس کی کارروائی

سی او کوتوالی اروند چورسیا کے مطابق یعقوب کے بیٹے بھورا کی غازی آباد کے صاحب آباد میں سسرال ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یعقوب اور اس کا بیٹا بھورا یہاں چھپے ہوئے ہیں۔ پولیس فورس کے ساتھ چھاپہ مارا گیا لیکن یعقوب کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ Raid At Haji Yakoob Qureshi's Relative Residence

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.