گر آپ برانڈیڈ کپڑوں کے شوقین ہیں تو خریداری سے قبل ہوشیار رہئے. کیوں کہ آپ جس برانڈ کا کپڑا خرید رہے ہیں وہ نقلی بھی ہو سکتا ہے۔ یہ انکشاف ہوا ہے بارہ بنکی میں ریمنڈس کمپنی کی چھاپے ماری مہم کے دوران بڑی تعداد میں نقلی برانڈ کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔
ریمنڈس کمپنی کو اطلاع ملی تھی کہ بارہ بنکی میں نقلی ریمنڈس برانڈ کے کپڑے فروخت کئے جا رہے ہیں. اس کے بعد کمپنی نے اپنی ٹیم کے ایک رکن کو بھیج کر کپڑا خریدا تھا. تحقیقات میں وہ کپڑا نقلی پایا گیا. اس کے بعد پولس کی مدد سے چھاپے ماری کی گئی۔
ریمنڈس کی سہ رکنی ٹیم نے برآمد کپڑوں کو ضبت کر لیا ہے اور دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی. دوسری جانب دوکاندار کا کہنا ہے کہ وہ یہ کپڑا اصلی سمجھ کر باقائیدہ بل کے ساتھ خرید کر لائے ہیں.