ETV Bharat / state

پولیس اہلکاروں نے کتے کی آخری رسومات ادا کی

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 8:36 PM IST

میرٹھ کے کمشنری چوراہے پر منگل کے روز ایک انوکھی تصویر دیکھنے کو ملی۔ جہاں ایک بے زبان راکیش نامی کتے کی موت کے بعد میرٹھ پولیس کی جانب سے اس کی شو یاترا نکالی گئی اور میرٹھ کے کمشنری پارک میں ہی اس کتے کی تدفین کی گئی۔ کتے کی آخری رسومات کا یہ معاملہ آج میرٹھ میں ہر کسی کی زبان پر تجسس کا موضوع رہا۔

police performed the dog's last rites with respect in meerut
پولیس اہلکاروں نے کتے کی آخری رسومات ادا کی

دراصل یہ معاملہ میرٹھ کے کمشنری علاقے کا ہے جہاں راکیش نام کے ایک چائے والے نے اس کتے كو اپنے یہاں پال رکھا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کے درمیان راکیش کے چلے جانے کے بعد یہ کتا کمشنری پارک کے پاس ہی ره رہا تھا اور مقامی پولیس کے اہلکار ہی اس کتے کی دیکھ بھال کرتے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس کے جوانوں نے کتے کا نام راکیش ہی رکھ دیا۔ کتا بھی راکیش کے نام سے پکارا جانے لگا اور کتا پولیس والوں کے ساتھ گھل مل گیا تھا، لیکن ایک ہفتہ پہلے کتے کی طبیعت خراب ہونے پر پولیس کے اہلکاروں نے اس کتے کی خوب خدمت بھی کی ۔

جس کی تصویر کا ذکر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے 'من کی بات' میں بھی کی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ روز کتے کی طبیعت ایک بار پھر سے خراب ہونے پر اس کا علاج کیا گیا، لیکن اس کی موت ہوگئی، آج میرٹھ کے کمشنری پارک میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔ راکیش کی آخری رسومات میں کثیر تعداد میں پولیس کے جوانوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی میں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

میرٹھ میں راکیش نامی کتے کی موت پر پولیس کے جوان افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ كورونا کے ماحول میں بھی یہ کتا پولیس کے جوانوں کے ساتھ ہی رہتا تھا۔ تبھی تو من کی بات میں وزیراعظم نے بھی میرٹھ پولیس اس کتے کی تصویر كو سراہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.