ETV Bharat / state

Police officer openly threatens boy پولیس افسر نے نوجوان کو سرعام ٹھوکنے کی دھمکی دی، ویڈیو وائرل - پولیس انکاؤنٹر کرنے کے معاملے

ضلع میرٹھ کے تھانہ صدر بازار علاقے کے کریپا روڈ علاقے میں جائیداد کے معاملے کو لے کر پولیس آفیسر نے ایک نوجوان کو سرعام ٹھوکنے کی دھمکی دی۔ دھمکی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائر ہونے کے بعد محکمہ حرکت میں آگیا۔

دروغہ کی سرے عام نوجوان کو ٹھوکنے کی دھمکی. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 3:12 PM IST

دروغہ کی سرے عام نوجوان کو ٹھوکنے کی دھمکی. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میرٹھ: ریاست اتر پردیش میں پولیس افسر کی دبنگی دیکھنے کو ملی۔ دروغہ نے جائیداد کے ایک معاملے میں نوجوان کو سرے عام ٹھوکنے کی دھمکی دی جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس عہدیدار سرعام نوجوان کو ٹھوکنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ پولیس کے اعلٰی افسران نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کرائے جانے کی بات کہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دراصل یہ پورا معاملہ میرٹھ کے تھانہ صدر بازار علاقے کے کریپا روڈ کا ہے، جہاں ایک خاتون کا مکان انتہائی خستہ حالت میں ہونے کی وجہ سے خاتون نے کنٹونمنٹ بورڈ سے اپنے مکان کو گرانے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد بورڈ کی ٹیم نے فورس کے ہمراہ خاتون کے گھر پہنچ گئی اور مکان کو گرانے کی کارروائی شروع کی گئی۔ پولیس کے مطابق اس وقت گھر کے اندر کچھ لینڈ مافیا افراد تھے جو خاتون کے مکان پر ناجائز قبضہ کر نے کی کوشش کررہے تھے۔

اس درمیان قریب دو درجن سے زائد نوجوانوں نے پولیس اور بورڈ کے عملے کے ساتھ بدسلوکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک نوجوان کی پولیس سے تکرار ہوئی، جس کے بعد انسپکٹر نے غصے میں آکر کہا کہ ’یہی ٹھوک ڈوں گا...‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس اہلکار بھی حرکت میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ATS Questions Pak Woman یوپی اے ٹی ایس کے پاکستانی خاتون سے تیرہ سوالات اور سیما حیدر کا جواب

اس پورے واقعہ میں پولیس کی جانب سے 20 سے 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں کینٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ انسپکٹر سوراج سنگھ کے خلاف بھی ان پر لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرانے کی بات بھی کہی جا رہی ہے. جس کے لیے ایک انکوائری ٹیم بھی بنا دی گئی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.