خوشیاں منانے کا سب کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے۔ یہ کہا جاتاہے کہ تہوارکےموقع پر دوسروں کو اپنی خوشی میں شامل کرنااصل میں تہوار ہے۔
اسی کی ایک مثال پیش کرتے ہوئے گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر سیکٹر 24 کے تھانہ انچارج پربھات ڈکشت دیوالی کے موقع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ سائی کرپا یتیم خانہ پہنچے اورآشرم میں مقیم5 درجن سے زیادہ یتیم بے سہارا بچوں میں گرم کپڑے اور مٹھائیاں تقسیم کرکے روشنیوں کا تہوار دیپاولی کی خوشی منائی۔
گرم کپڑوں اور مٹھائیاں حاصل کرنے کے بعد ان یتیم اور معصوم بچوں کی آنکھوں میں دیوالی کی خوشیوں کی چمک بکھر گئی۔ تھانہ انچارج پربھات دکشت نے بچوں کو گود میں لے کر گلے لگایا اور ان سے پیار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دیوالی کی مبارک باد بھی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:دیوالی کے موقع پر مرادآباد کے بازاروں میں مندی کا اثر