ETV Bharat / state

اترپردیش اسمبلی میں تعینات سب انسپکٹر نے گولی مار کرخودکشی کی

اترپردیش اسمبلی کے سامنے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس سب انسپکٹر نے آج اپنی سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

اترپردیش اسمبلی میں تعینات سب انسپکٹر نے گولی مار کرخودکشی کی
اترپردیش اسمبلی میں تعینات سب انسپکٹر نے گولی مار کرخودکشی کی
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 10:25 PM IST

لکھنؤ کے پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے بتایا کہ بنتھرا تھانے میں تعینات 53 سالہ پولیس سب انسپکٹر نرمل کمار چوبے کی ڈیوٹی اسمبلی کے گیٹ نمبر سات پر تھی۔ جمعرات سہ پہر تقرباً تین بجے اسمبلی پارک میں اچانک گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ اس پر وہاں موجود سیکیورٹی اہلکار اس کے پاس پہنچے تو نرمل کمار سنگین حالت میں پڑاملا۔ گولی اس کی سرکاری پستول سے چلی تھی۔ فوری طورپر چوبے کو سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں سے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اترپردیش اسمبلی میں تعینات سب انسپکٹر نے گولی مار کرخودکشی کی

انہوں نے بتایا کہ مسٹر چوبے کے پاس ملے سوسائڈ نوٹ وزیراعلیٰ کو لکھا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر چوبے بنیادی طورسے وارانسی کے رہنے والے تھے۔ وہ 1987 میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں حضرت گنج پولیس تفتیش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.