ETV Bharat / state

منی پور کی امپھال ویلی اور جیریبام ضلع میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے - SCHOOLS REOPENS IN MANIPUR

منی پور کی امپھال وادی اور جیریبام ضلع میں اسکول اور کالج 13 دن کی تعطیل کے بعد جمعہ کو دوبارہ کھل گئے۔

منی پور کی امپھال ویلی اور جیریبام ضلع میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
منی پور کی امپھال ویلی اور جیریبام ضلع میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2024, 10:49 AM IST

امپھال: منی پور کے امپھال وادی اور جیریبام ضلع میں جمعہ 29 نومبر کو 13 دن کے وقفہ کے بعد اسکول اور کالج دوبارہ کھل گئے۔ حکام کے مطابق امپھال اور جیریبام میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا، جس کے بعد یونیفارم میں طلباء کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور محکمہ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم نے جمعرات کو امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، بشنو پور، کاکچنگ، تھوبل اور جیریبام اضلاع میں تعلیمی اداروں میں دوبارہ تعلیم شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسکولوں کے کھلنے کے بعد سرپرستوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی حکومت کے ایک اہلکار بیکن سنگھ، جن کے دو بچے امپھال کے ایک نجی اسکول میں پڑھتے ہیں، نے کہا کہ یہ بڑی راحت کی بات ہے کہ اسکول دوبارہ کھل گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’میرے بچے چھٹی اور ساتویں جماعت میں پڑھتے ہیں، دسمبر کے دوسرے ہفتے سے ان کے فائنل امتحانات ہوں گے اور سلیبس کا کچھ حصہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے اساتذہ کو سلیبس مکمل کرنے کا موقع ملے گا جس سے طلبا کی کافی مدد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور تشدد: کشیدگی کے بیچ امپھال میں کرفیو نافذ

واضح رہے کہ منی پور اور آسام میں بالترتیب جیری اور باراک ندیوں سے تین خواتین اور تین بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد امپھال اور جیریبام اضلاع میں تعلیمی ادارے 16 نومبر سے بند تھے۔ اسی طرح حکام کے مطابق ریاستی حکومت نے کرفیو نافذ علاقوں میں صبح 5 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگ ضروری اشیاء اور ادویات خرید سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.