ریاست اترپردیش کے مرادآباد تھانہ سول لائن میں اے ایس پی کلدیپ سنگھ نے نشے کے کاروباریوں کا انکشاف کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔
اے ایس پی کلدیپ سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس منشیات پر پابندی لگا کر نشے کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
اسی مہم کے تحت تھانہ سول لائنس پولیس نے چیکنگ کے دوران تھانہ مجھولہ علاقے کے لودھی پور کے مقامی شمیم عرف ننو عمر 19 سال اور دوسرا ملزم سلمان عمر 18سال کو ایک کلو گانجا کے ساتھ گرفتار کیا ہے اور ان دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔