نوئیڈا سمیت پورے ضلع کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ اس کے باوجود کووڈ-19 کے پرو ٹوکول کی خلاف ورزی جاری ہے۔ وہیں، پولیس کسی بھی طرح کی نرمی یا کوتاہی کے موڈ میں نہیں ہے۔ پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹہ میں کارروائی کے دوران 974 افراد کا چالان کاٹے ہیں اور تین گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔
پولیس نے ضلع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت کاروائی کرنی شروع کر دی ہے۔
پرو ٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے چالان کاٹ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹہ میں کارروائی کے دوران پولیس نے 974 افراد کے چالان کاٹے ہیں۔
جنہوں نے کووڈ-19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی۔ اس کے برعکس ابھی بھی پولیس تھانہ کے تمام علاقوں میں پی سی آر، مائک موبائل جیپ اور پیدل گشت کر کے کرونا سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کر رہی ہے۔
اس دوران دوسری بار بغیر کسی ماسک کے گھومنے والے دو افراد کا 10-10 ہزار روپے کا چالان کاٹا۔ پولیس نے 961 گاڑیوں کا چالان کاٹتے ہوئے بطور جرمانہ 66 ہزار 800 روپے حاصل کیے، نیز تین گاڑیوں کو پولیس نے ضبط کیے ہیں۔