ETV Bharat / state

Kanpur violence: کانپور تشدد معاملہ، ظفر ہاشمی سمیت چار ملزمین پولیس ریمانڈ پر - اترپردیش کے کانپور میں ہوئے تشدد

اترپردیش کے کانپور میں ہوئے تشدد کے معاملے میں ملزم بنائے گئے ظفر ہاشمی اور دیگر کو عدالت نے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پولیس کے وکیل نے کہا کہ ملزم کا پی ایف آئی سے تعلق ہے جب کہ ملزمین کے وکیل عقیل احمد نے تمام الزامات کو مسترد کیا۔

Kanpur violence
Kanpur violence
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 9:58 PM IST

کانپور: کانپور تشدد میں ملزم بنائے گئے حیات ظفر ہاشمی سمیت چار ملزموں کو پولیس نے ریمانڈ پر لیا ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 48 گھنٹے کا ریمانڈ دیا ہے۔ اس دوران پولیس تشدد اور پی ایف آئی کنکشن سے متعلق پوچھ گچھ کر کے شواہد اکٹھے کرے گی Zafar Hashmi and four others remanded in Kanpur violence۔

حیات ظفر ہاشمی سمیت چار افراد کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس عدالت میں دستاویزات پیش کر کے ریمانڈ کی درخواست کر رہی تھی لیکن کسی نہ کسی وجہ سے عدالت پولیس کو ریمانڈ نہیں دے رہی تھی۔ جمعہ کو ایک بار پھر اے سی جے 11 کی عدالت میں چیف انویسٹی گیٹر اے سی پی تریپوراری پانڈے نے دستاویزات پیش کیں اور ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے دستاویزات منظور کر لیں۔

مزید پڑھیں:

پولیس کی جانب سے سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم کا پی ایف آئی سے تعلق ہے۔ اس کے ساتھ تشدد سے متعلق کئی نکات کی تفتیش میں شواہد کے لیے ریمانڈ ضروری ہے، اس پر مرکزی ملزم کے وکیل عقیل احمد نے پولیس کے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان کا 48 گھنٹے کے ریمانڈ کو منظوری دے دی۔ ریمانڈ ملنے کے بعد اب پولیس ماسٹر مائنڈ ظفر حیات ہاشمی، محمد جاوید، راحیل اور محمد صوفیان سے کانپور تشدد کی سازش سے جڑے پورے نیٹ ورک کے ساتھ پی ایف آئی اور اس کے اکاؤنٹ میں موجود کروڑوں روپے کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.