ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کوتوالی پولیس نے شہر امروہہ میں جگہ جگہ فلیگ مارچ نکل کر دو دن کے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ یہ فلیگ مارچ محرم الحرام کے دوران محلوں میں نکلا گیا۔
بتا دیں کہ شہر امروہہ میں ہر برس تین محرم سے 10 محرم تک ایک جلوس نکلا جاتا ہے جو اس برس کورونا وائرس اور حکومت کی پابندی کی وجہ سے ممکن نہیں ہے۔ ساتھ ہی بڑی تعداد میں شیعہ مسلمان امام بارگاہوں میں حاضری کے لیے بھی جاتے ہیں۔ لیکن دو دن رہنے والے لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے پر عمل کرانے کی غرض سے یہ فلیگ مارچ امروہہ پولیس نے نکالا۔
اٹاوہ: بجلی چوری کے الزام میں 110 کے خلاف ایف آئی آر
فلیگ مارچ میں پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ فلیگ مارچ لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے نکالی گئی۔