ETV Bharat / state

Police Flag March in Noida: نوئیڈا میں پولیس کا فلیگ مارچ - مذہبی رہنماؤں اور پیشواؤں سے بات چیت

پولس کمشنر آلوک سنگھ نے کہا، اگر کوئی شخص امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، اس لیے کوئی بھی شخص خلل پیدا نہ کرے، ورنہ پولیس سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہوگی۔ Police Flag March in Noida

نوئیڈا میں پولیس کا فلیگ مارچ
نوئیڈا میں پولیس کا فلیگ مارچ
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 10:10 AM IST

اتر پردیش کی نوئیڈا گوتم بدھ نگر پولس الرٹ موڈ میں ہے۔ اس کی کمان نوئیڈا کے کمشنر آلوک سنگھ نے خود سنبھال لی ہے۔ نماز جمعہ سے ایک دن قبل سیکٹر 8 جامع مسجد کے اطراف و دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ نکالا گیا۔ ڈرون کے ذریعے مسجد اور اطراف کے گھروں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ Police Flag March in Noida

نوئیڈا میں پولیس کا فلیگ مارچ

پولس کمشنر آلوک سنگھ بھی میدان میں اترے۔ انہوں نے پولیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس پر آلوک سنگھ نے کہا، "اگر کوئی شخص امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس لیے کوئی بھی شخص خلل پیدا نہ کرے، ورنہ پولیس سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہوگی۔

پولس کمشنر آلوک سنگھ کے حکم پر ڈی سی پی، ایڈیشنل ڈی سی پی، اے سی پی، ایس ایچ او اور تمام تھانوں کی پولیس ٹیمیں میدان میں ہیں۔ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے بڑے بازاروں میں فلیگ مارچ نکالا گیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں اور امن و امان برقرار رکھیں۔ مذہبی رہنماؤں اور پیشواؤں سے بات چیت جاری ہے۔ گریٹر نوئیڈا، دادری، بلاس پور، ربوپورہ، بھنگیل، پری چوک اور کاسنہ ،ہلدونی وغیرہ مقامات پر فلیگ مارچ نکالے گئے ہیں۔ نماز جمعہ سے قبل بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو مساجد کے باہر تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.