ریاست اترپردیش میں بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی پولیس نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے راہگیروں کے لئے مسیحا کی حیثیت سے کھڑی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لوک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے ، پولیس انتظامیہ کے جانب سے مزدوروں اور دیہی علاقوں کے گھروں میں سماجی دوری بناتے ہوئے کھانہ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر کوتوالی انتظامیہ نے کہا کہ مصیبت کے اس گھڑی میں پولیس ہر وقت آپ کے ساتھ ہے۔ اور آپ کے ہر مسئلے کی تشخیص کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری ریاستوں سے آنے والے افراد کی معلومات اور فہرست آپ کے جانب سے پولیس انتظامیہ کو فراہم کی جانی چاہئے۔