ETV Bharat / state

Three Smugglers Arrested نوئیڈا میں تین شراب اسمگلر گرفتار - نوئیڈا نیوز

اترپردیش کے سیکٹر 20 کوتوالی پولیس نے غیر قانونی طور پر شراب اسمگلنگ کرنے والے تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ Three Smugglers Arrested

ڈی سی پی
ڈی سی پی
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 9:35 AM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے سیکٹر 20 کوتوالی پولیس نے شراب اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ جن کی شناخت دہلی کے روی چوہان نکول ناگر اور آشیش کے طور پر ہوئی ہے۔ گینگ میں شامل دہلی کا کمل کشور عرف کے پی، منوج اور تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس ان ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔ Three Smugglers Arrested In UP

نئے سال کے جشن کے لیے شراب اسمگلنگ کرنے والے تین اسمگلر گرفتار

گرفتار ملزمین کے قبضے سے 21 لاکھ روپے مالیت کی ہریانہ ریاستی شراب کی 4,500 لیٹر (386 پیٹی )، چھ موبائل فون اور 40 ہزار 300 روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا آشوتوش دویدی کا کہنا ہے کہ شراب کی اسمگلنگ کا اہم سرغنہ کمل کشور عرف کے پی ہے۔ جو گروگرام سے دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد کے راستے تبدیل کر کے غیر قانونی طور پر شراب سپلائی کرتا ہے۔ اے سی پی نوئیڈا رجنیش ورما نے بتایا کہ ملزم دہلی، نوئیڈا کے سرحدی علاقے کی پارکنگ میں شراب سے بھری گاڑی کھڑی کرتے تھے اور چھوٹی کاروں میں شراب کے ڈبے سپلائی کرتے تھے۔ ملزم سے برآمد ہونے والی شراب کرسمس، نئے سال کے پروگرام میں سپلائی کے لیے لی جا رہی تھی۔ Three Smugglers Arrested In UP

ملزمین متعدد گاڑیوں میں شراب لے جاتے ہیں۔ تاکہ اسے مختلف علاقوں میں آسانی سے سپلائی کیا جاسکے۔ یہ گینگ پچھلے دس سالوں سے سرگرم ہے۔ ملزم کمل کشور عرف کے پی کے خلاف دہلی، این سی آر خطہ میں شراب کی اسمگلنگ اور گھناؤنے جرائم کے 27 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف پہلا مقدمہ تقریباً 32 سال قبل سنہ 1990 میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے 25 ہزار کا انعام رکھا گیا ہے۔ Three Smugglers Arrested In UP

یہ بھی پڑھیں : Controversy on Lab Pe Aati: لب پہ آتی ہے دعا پڑھانے پر کارروائی، سوشل میڈیا پر شدید رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.