ETV Bharat / state

غازی پور: رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی کی عمارت منہدم

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 9:06 PM IST

غیر قانونی طریقے سے تعمیر عمارت کو گرانے کا صدر ایس ڈی ایم نے نوٹس جاری کیا تھا۔ صدر ایس ڈی ایم نے گزشتہ 12 نومبر کو حکم جاری کیا تھا۔ انہوں نے سخت ہدایت دی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر اگر وہ خود غیر قانونی تعمیر عمارت نہیں گرائیں گے تو انتظامیہ اسے منہدم کر دےگی۔

غازی پور: رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی کی عمارت منہدم
غازی پور: رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی کی عمارت منہدم

ریاست اترپردیش کے غازی پور میں ضلع انتظامیہ نے رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی مانے جانے والے پراپرٹی ڈیلر گنیش دت مشر کی چھ منزلہ زیر تعمیر عمارت کو منہدم کئے جانے کا کام آج صبح سے شروع کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس کثیر منزلہ عمارت کو گرانے کے لئے ایس ڈی ایم عدالت کے حکم پر ضلع افسر ایم پی سنگھ کی قیادت والی آٹھ رکنی بورڈ نے ہفتے کی دیر شام مہر لگا دی تھی۔

واضح رہے کہ کل رات کو ہی انتظامیہ کے ذریعہ غیر قانونی عمارت کا معائنہ کیا گیا تھا۔ گنیش دت مشر نے اپنے والد کے نام پر شہر سے متصل رجدے پور دیہات میں واقع شری رام کالوجکل میں اس عمارت کی تعمیر کروا رہے تھے۔ الزام ہے کہ تعمیر میں ماسٹر پلان کے اصولوں کی اندیکھی کی گئی ہے۔

غیر قانونی طریقے سے تعمیر عمارت کو گرانے کا صدر ایس ڈی ایم نے نوٹس جاری کیا تھا۔ اس پر مالکان نے ضلع افسر کے یہاں اپیل داخل کی تھی۔ صدر ایس ڈی ایم نے گزشتہ 12 نومبر کو حکم جاری کیا تھا۔

انہوں نے سخت ہدایت دی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر اگر وہ خود غیر قانونی تعمیر نہیں گرائیں گے تو انتظامیہ اسے تباہ کر دےگا۔ اس میں جو بھی خرچ آئے گا، اسے ان سے وصول کیا جائےگا۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق یہ بلڈنگ بغیر ماسٹر پلان کے ہی بنائی گئی ہے۔

اسی حکم کے بعد مالکان نے ضلع افسر کے یہاں اپیل داخل کی تھی۔ جس پر گزشتہ رات ڈی ایم کی قیادت والی بورڈ کی میٹنگ میں راحت نہ ملنے کے بعد تباہ کرنے کا عمل شروع ہوا۔ حالانکہ انتظامیہ کی اس کارروائی کو مختار انصاری اور ان کے لوگوں کے خلاف جاری مہم سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے، اس معاملے کے سلسلے میں گنیش دت مشرا ہائی کورٹ بھی گئے تھے، لیکن وہاں انہیں راحت نہیں ملی تھی۔

اس کے بعد ایس ڈی ایم عدالت نے ان کی زیر تعمیر بلڈنگ کو گرانے کا حکم دیا۔ اتوار کی صبح انتظامیہ کا عملہ پوکلین کے ساتھ اس بلڈنگ کے پاس پہنچ گیا اور بلڈنگ کو تباہ کرنے کا کام شروع ہوگیا۔

غازی پور کے رہنے والے گنیش دت مشرا کی پہچان کافی عرصے سے مختار کے قریبیوں میں ہوتی رہی ہے۔ وہ مختلف اضلاع میں زمین سے جڑے کاروبار دیکھنے کا کام کرتے ہیں۔ گنیش دت مشرا کی پہچان ایک مضبوط پراپرٹی ڈیلر کے طورپر ہوچکی ہے، جس میں مختار انصاری کا کافی تعاون مانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.