اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے بتایا کہ سٹی کوتوالی علاقے کے موضع بینی پور کے ایک شخص کی بہن کو موضع بھبھوار کے تلسی رام نامی شخص نے بہلاکر پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ مبنیہ طور پر تلسی رام پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انہوں نے لڑکی کو فروخت کردیا ہے۔ جس کے بعد اس معاملے میں پولیس سے شکایت کی گئی ، شکایت پر پولی نے کیس درج کرکے چلبیلہ چوکی انچارج راجیش کمار رائے نے منگل کے روز فورس کے ساتھ لڑکی کی برآمدگی کیلئے تلسی رام کے گھر پہنچ گئے ۔
جہاں لوگوں نے پولیس پر حملہ کر ملزم و لڑکی کو فرار کرادیا ۔جبکہ ایک کانسٹبل کی جیب سے روپیہ وغیرہ نکال لیا ۔ وہیں پولیس نے چوکی انچارج راجیش کمار رائے کی شکایت پر درگیش ،سنتوش سنگھ، ارون سنگھ، منوج کمار سنگھ، رودر پرتاپ سنگھ لقمان و ریاض سمیت سات ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر گرفتار کر کے آج جیل بھیجا ۔