پریاگ راج: گجرات کی سابرمتی جیل میں بند سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدھ کے روز ان کی 123 کروڑ کی جائیدادیں کو قرق کرلیا گیا۔ ڈی ایم نے 21 نومبر کو ہی کارروائی کی ہدایات دی تھیں، اس کے بعد عتیق احمد کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔ اس کارروائی پر عتیق احمد کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ Police attach Atiq Ahmad's property worth Rs 123 crore
میڈیا رپورٹس کے مطابق عتیق احمد نے حویلیاں جھونسی میں یہ جائیداد اپنے والد حاجی فیروز اور ماموں عثمان احمد اور افروز احمد کے نام پر خریدی تھی۔ اس پراپرٹی کی تخمینہ لاگت 123 کروڑ روپے ہے۔ انتظامیہ نے جائیداد کو اٹیچ کرلیا۔ اس سے قبل بھی عتیق احمد کی کروڑوں کی جائیداد قرق کی جا چکی ہے۔ ان کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل 18 نومبر کو عتیق احمد کے بھائی عظیم عرف اشرف کی کروڑوں کی جائیداد بھی قرق کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: