اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سائبر پولس اسٹیشن نے اک بنی کے 110 کروڑ روپے انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے والے چھ ملازمین کواورنگ آباد شہر کی سائبر پولس ایک ہوٹل سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق مخبر سے خبر ملی تھی۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسٹار ریز کمپنی کے بینک آف انڈیا کے کارپوریٹ بینک اکاؤنٹ میں موجودہ 110 کروڑ روپے انٹرنیٹ بینکنگ اور بینک کی ویب سائٹ کے ذریعہ ہیکر ایپ کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ رقم منتقل کر کے اسے کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے چھ ملزمین کو شہر کی ایک ہوٹل سے حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام افراد سے یہاں ایک جگہ موجود ہونے کا سبب پوچھا گیا تو وہ اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے ۔ان کی تلاشی لی گئی تو موبائل فون اور اسٹار ریز کمپنی کے بینک اکاؤنٹ اور انٹرنیٹ بینکنگ کی معلومات والے دستاویزات پولیس کو برآمد ہوئے۔ ان ملزمین کے موبائل فون کی جانچ کے دوران مختلف کارپوریٹ کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹ اور انٹرنیٹ بینکنگ کی معلومات بھی پولیس کو دستیاب ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Youth Injured تجربہ کرتے وقت دھماکہ میں ایک نوجوان شدید زخمی
مذکورہ ملزمین ہیکر کی مدد سے اسٹار ریز کمپنی کے اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کر کے اسے کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کی تیاری میں مصروف دیکھائی دیے۔ ان کے قبضہ سے چھ موبائل فون دو لیپ ٹاپ اور اہم دستاویزات و دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔ ان کے خلاف سائبر پولس اسٹیشن میں آئی پی سی 420، 511 اور 34 آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 4 کے تحت جرم درج کیا ہے ان سبھی ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے ان سبھی کو دو دن کی پولیس کسٹڈی میں بھیجا ہے۔