ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کرائم برانچ اور تھانہ صدر بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ملزمین کے قبضے سے دس لاکھ کی قیمت کی دو درجن موٹرسائیکلز برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار کئے گئے ملزمان دوسری ریاستوں میں بھی چوری کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔
کرائم برانچ اور صدر تھانہ پولیس نے حسن پور چنگی سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آج ایس ایس پی سہارنپور نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی چوروں کو گرفتار کرنے کی مہم شروع کی ہوئی ہے۔
اسی کے تحت کرائم برانچ اور صدر تھانہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سول لائن چوکی کی جانب سے آر رہے دو شاطر چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانہ میں مختلف دفعات میں مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں:اے ایم یو میں صحافتی تعلیم و تربیت کا سفر
ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چینپا نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر مختلف جگاہوں چوری کی گئی ، دو درجن موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نےکہا کہ گرفتار ملزمان کچھ روز قبل ہی جیل سے باہر آئے تھے۔
اب ان کی ضمانت کو منسوخ کرایا جائے گا اور ان کے اوپر گنگیسٹر کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، دونوں ملزمان کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔