ETV Bharat / state

ہیڈ کانسٹبل انور عباس پر چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 7:15 PM IST

منگل کی سہ پہر اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کوتوالی سیکٹر-39 کے سیکٹر 125 میں تجاوزات ہٹانے کے دوران ایک ریہڑی فروش نے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹبل انور عباس پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ بدھ کو مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم سنیل عرف پرنس گرفتار
ملزم سنیل عرف پرنس گرفتار

نوئیڈا کوتوالی سیکٹر-39 میں پولیس نے نوئیڈا اتھارٹی کے اہلکاروں اور پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والے مفرور ملزم کو پکڑنے کے لیے سیکٹر 94 کے جنگل سے علاقے کے سپر نووا کے سامنے حصار بندی کی۔ الزام ہے کہ اس دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا۔

ملزم سنیل عرف پرنس گرفتار
ملزم سنیل عرف پرنس گرفتار

مزید پڑھیں: کانپور: تین اے ٹی ایم ہیکرز گرفتار

کوتوالی انچارج آزاد سنگھ تومر کے مطابق ملزم سنیل عرف پرنس ضلع ہنومان گڑھ، راجستھان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 1 پستول 315 بور، 2 زندہ کارتوس اور 1 خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.