ETV Bharat / state

بریلی: نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار - اردو نیوز بریلی

بریلی میں شہر کوتوالی پولیس نے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم دھننجے گُپتا کو گرفتار کر لیا ہے۔ شہر میں کچھ روز قبل آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی ”آر اے سی“ کے عہدے داران یتی نرسنگھہ نند کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی حکمت عملی تیار کر رہے تھے تو دھننجے گُپتا نے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھی تھی۔

police arrested the accused for controversial remarks the prophet muhammad in bareilly
نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 2:18 PM IST

آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی نے اس معاملہ میں ایک تحریر دیکر تھانہ شہر کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے ملزم دھننجے گُپتا کو گرفتار کر لیا، جہاں سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد اُسے جیل بھیج دیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

سوشل میڈیا پر مسلمانوں اور ان کے مقدس قرآن پر نازیبا تبصرہ کرنے والے ملزم کو بریلی شہر کوتوالی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

اس کے خلاف درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری عبد اللطیف اپنے درجنوں کارکنان کے ساتھ بروز جمعہ کوتوالی پہنچے تھے۔

police arrested the accused for controversial remarks the prophet muhammad in bareilly
پولیس نے ملزم دھننجے گُپتا کو گرفتار کر لیا

انہوں نے شہر کوتوال پنکج پنت کو تحریر دیکر الزام لگایا تھا کہ جب 16 اپریل کو کمیٹی کے ممبران یتی نرسنگھ نند کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی حکمت عملی تیار کر رہے تھے تو کمیٹی کے ایک کارکن نے اطلاع دی کہ خواجہ کُتُب کے رہنے والے دھننجے گُپتا نے نبی کریمﷺ اور مقدس قرآن کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا سے حفاظت کے لیے حکومتی گائیڈ لائن کو پوری طرح سے عمل میں لانا ضروری۔ مفتی ابوالقاسم

جنرل سکریٹری عبد اللطیف نے مزید بتایا کہ اس تبصرے سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ لہزا شہر کوتوالی پولیس نے دھننجے گُپتا کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے ٹیم بناکر دھننجے کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کیا۔ جہاں سے اُسے جیل بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.