پولیس کے مطابق بینک ڈکیتی کرنے جا رہے 5 بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کوشش کی۔ تبھی اچانک بدمعاشوں کی کار بے قابو ہوکر راستہ کے کنارے پلٹ گئی۔
پولیس حراست میں پانچوں بدمعاش تھانہ گورا بادشاہ پور حلقہ میں واقع بینک میں ڈکیتی ڈالنے کی منصوبہ بندی کر کے واردات کو انجام دینے کے لئے جا رہے تھے۔ جب پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو راستے میں کار کو روکنے کی کوشش کی۔
اسی دوران بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دیا اور فرار ہونے لگے لیکن بدمعاش زیادہ دور تک نہیں بھاگ سکے۔ ان کی کوائلس کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ تعاقب کر رہی پولیس موقع پر پہنچی اور بدمعاشوں کو گرفتار کر کیا۔
ایس پی سٹی سنجے کمار نے بتایا کہ ان بدمعاشوں کا سرغنہ تھانہ کھیتاسرائے حلقہ کا رہنے والے سبھاش رام ہے جس کے خلاف متعدد تھانوں میں مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں:
قتل معاملہ میں قصوروار شوہر کو سزائے عمر قید
فی الحال پولیس نے ان شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے اور بینک ڈکیتی کے منصوبہ کو ناکام بنا دیا ہے۔