ETV Bharat / state

سہارنپور: 25 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار - اترپردیش نیوز

سہارنپور علاقہ کے تھانہ صدر بازار پولیس اور سرویلانس ٹیم نے 25ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ بدمعاش کے پاس سے غیرقانونی اسلحہ، زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

police arrested criminal in saharanpur
پولیس نے 25 ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 8:02 PM IST

بدمعاش گزشتہ 4 سال سے فرار چل رہا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چننپا کی ہدایات پر سہارنپور پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اسی مہم کے تحت سہارنپور کے تھانہ صدر بازار علاقہ کی پولیس کی قیادت میں سرویلانس ٹیم کے ذریعہ 4 سال سے فرار چل رہے ملزم دانش ولد فاروق تھانہ کوتوالی دیہات سہارنپور کو مخبر کی اطلاع پر روڈ ویز بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ ملزم 2016 میں عدالت میں سماعت کے دوران پولیس کسٹڈی سے فرار ہوگیا تھا، جس کے اوپر مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار کیا گیا بدمعاش شاطر قسم کا ملزم ہے، جس کے خلاف قتل، غیرقانونی ہتھیار رکھنے، قتل کی کوشش کرنے سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:

غازی آباد: بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

ساتھ ہی ایس ایس پی کی جانب سے گرفتار کیے گیے بدمعاش کے اوپر 25 ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.