ETV Bharat / state

بجنور: چور نکلا کورونا مثبت، پولیس اہلکار قرنطینہ میں

کورونا مثبت چوری کے ملزم شخص کو پکڑنا پولیس اہلکاروں کو اس وقت بھاری پڑ گیا، جب پورے تھانے کو ہی سینیٹائز کراتے ہوئے پولیس اہلکاروں کا بھی سیمپل لیا گیا۔ ان پولیس اہلکاروں کو قرنطین کرادیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 7:28 PM IST

پولیس اہلکار قرنطینہ میں
پولیس اہلکار قرنطینہ میں

ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کے جابتا گنج میں در حقیقت پانچ روز قبل پولیس اسٹیشن انچارج کمریش تیاگی کے ساتھ مل کر پولیس اہلکاروں نے ایک نوجوان کو بیٹری چوری کے الزام میں پکڑا۔

دیکھیں ویڈیو

بیٹری چوری کا انکشاف کرنے کے بعد پولیس اہلکار کو ایک کامیابی ملی تھی کہ اچانک چور کی کورونا مثبت رپورٹ آگئی۔

کورونا کی مثبت رپورٹ آنے سے محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔

پورے تھانے کو سینٹائز کراتے ہوئے 40 پولیس اہلکاروں کا نمونہ بھی لیاگیا۔ خون کے نمونے دینے والے پولیس اہلکاروں کو محکمہ صحت نے گھر میں قرنطین کر دیا ہے، جنہیں رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.