مظفر نگر: اترپردیش بلدیاتی انتخابات سے عین قبل ریاست کے ضلع مظفرنگر میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کرنے والے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ضلع انتظامیہ 4 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع کے تمام تھانوں کی حدود میں مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے۔
اس چیکنگ مہم میں جب پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روک کر چیکنگ کے دوران ان کی تلاشی لی تو ان کے پاس سے ایک تھیلا برآمد ہوا جس میں سے 8 غیر قانونی پستول، 3 ریوالور اور بڑی مقدار میں زندہ کارتوس اور میگزین برآمد ہوئے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ اسلحے کے اسمگلنگ کے لئے ہیں ہے جو اتر پردیش، ہریانہ کے کئی اضلاع میں ڈیمانڈ پر ہتھیار سپلائی کرتے تھے۔
دراصل جمعرات کو نئی منڈی کوتوالی پولیس کی جانب سے نصیر پور ہائی وے کٹ پر چیکنگ مہم چلائی جا رہی تھی، اسی دوران پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو آتے دیکھا اور اُنھیں روک کر جب انکی تلاشی لی تو فردین اور دیپک شرما کے پاس سے ایک بیگ برآمد ہوا، جس میں سے پولیس نے 8 غیر قانونی پستول 3 ریوالور میگزین اور کچھ کارتوس بھی برآمد کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: مظفر نگر:غیر قانونی شراب کے ساتھ 5 ملزمین گرفتار
گرفتار بدمعاشوں نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ 25 ہزار روپے میں ریوالور اور پستول خریدتے تھے اور 30 سے 40 ہزار روپے میں ڈیمانڈ پر اُنھیں فروخت کرتے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک عرصے سے ہتھیاروں کے اسمگلر کپڑے بیچنے کی آڑ میں ہریانہ اور اتر پردیش کے کئی اضلاع میں اسلحہ سپلائی کرنے کا کام کر رہے تھے۔
UP Municipal Election بلدیاتی انتخابات سے قبل مظفرنگر میں پولیس نے اسلحہ اسمگلروں کو گرفتار کیا
اترپردیش میں آئندہ چند ایام میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسی کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔